اسلام کے نام پر لینے والوں نے اپنی تجویاں بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، افتخار مشوانی

اسلام کے نام پر لینے والوں نے اپنی تجویاں بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، ...

  

مردان ( بیورورپورٹ) ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان، چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر عوام سے ووٹ بٹورنے والوں نے قومی اسمبلی میں اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ تک نہیں کیا۔ بلکہ اپنی تجوریاں بھریں، جبکہ قوم پرستی کے نام پر لاکھوں پختونوں کا قتل عام کرکے کروڑوں ڈالر کمائے گئیں ۔وہ گزشتہ روزیونین کونسل سری بہلول میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔جس میں جے یو آئی سری بہلول کے امیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔شمولیتی جلسہ میں ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان، چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے افتخار علی مشوانی ، پی ٹی آئی پشاور ریجن کے جوائینٹ سیکرٹری ندیم شاہ ایڈوکیٹ، ممبران ضلع کونسل مردان سعید خان، ڈاکٹر حفیظ الوہاب، داد خان خیلجی، خطیب الرحمان،احتشام خان ایڈوکیٹ، ممبران تحصیل کونسل تخت بھائی ارشد خان، مستقل شاہ، اختر گل ،اور پی ٹی آئی رہنماء امتیاز خان ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام یونین کونسل سری بہلول کے امیر قاری محمد آیاز مہمند اور اے این پی یونین کونسل سری بہلول کے جنرل سیکرٹری روح الامین نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں جمشید کاکا، درویش خان، وکیل خان،جواد علی، امیر محمد، مشتاق خان، حاجی محمد اقبال ، شاہد ، عدنان، میر افضل ۔ ذاہد اقبال اور دیگر سمیت مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں باظابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان، چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ مذہب اور قوم پرستی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والوں کا دورگزر چکا۔ اور تحریک انصاف نے غریب عوام کے اندر شعور بیدار کرکے انہیں خوانین اور نوابوں کے برابر لاکر کھڑا کردیا۔ اس موقع پر چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے یونین کونسل سری بہلول میں 1 کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -