چارسدہ ،ٹی ایم اے شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ،بشیر عمرزئی

چارسدہ ،ٹی ایم اے شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ،بشیر عمرزئی

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے چارسدہ شدید مالی حسارے کا شکار ہے مگر نامساعد حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود عوا م کو بہترین میونسپل سروسسز بخوبی فراہم کر رہے ہیں۔ تمام غیر قانونی اڈے 24گھنٹے کے اندر اندر ختم کئے جائینگے ۔ وہ ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں مختلف ویلج کونسلوں کے منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے اپنے علاقوں میں صفائی اور نکاس آب کے مسائل اور سٹریٹ لائٹ نہ ہونے پر شدید تنقید کی ۔ منتخب نمائندوں نے ٹی ایم اے کے ملازمین کی ناقص کارکر دگی پر بھی شدید تنقید کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی اور ٹی ایم او امین گل خان نے کہا کہ ٹی ایم اے چارسدہ شدید مالی بحران کا شکار ہے ۔ محدود وسائل کے باوجود عوام کو تمام میونسپل سروسسز خوش اسلوبی سے فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ویلج کونسلوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرکے دکھائینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ 24گھنٹوں کے اندر اندر تمام غیر قانونی اڈے پشاور روڈ پر واقع بس ٹرمینل میں منتقل کئے جائینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -