خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ڈی ایس پیز کے تبادلے

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ڈی ایس پیز کے تبادلے

  

پشاور( پاکستان نیوز)نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے ایک اے ایس پی ،تین ڈی ایس پیز اور سات انسپکٹروں کے تبادلوں /تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او فقیرآباد کاشف ذولفقار کو تبدیل کرکے قائمقام ایس پی کینٹ لگایاہے جبکہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر دیر لوئر جندول محمد نعیم کو ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹرز بونیر، ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹرز شانگلہ محمد اسلام کو سب ڈویژنل پولیس آفیسرپورن شانگلہ، قائم مقام سب ڈویژنل پولیس آفیسر دیر اپر انسپکٹر فرمان اللہ کو قائم مقام سب ڈویژنل پولیس آفیسر پیر بابا بونیر، انسپکٹر حضرت نبی مردان ریجن کو قائم مقام سب ڈویژنل پولیس آفیسر واڑئی دیر اپر، قائم مقام سب ڈویژنل پولیس آفیسر پیر بابا بونیر انسپکٹر غلام احد کو انوسٹی گیشن ونگ دیر لوئر، قائم مقام سب ڈویژنل پولیس آفیسرخوازہ خیلہ سوات انسپکٹر امجد علی کو قائم مقام سب ڈویژنل پولیس آفیسرجندول دیر لوئیر، انسپکٹر ایاز محمود مردان ریجن کو قائم مقام سب ڈویژنل پولیس آفیسرخوازہ خیل سوات اور انسپکٹر بادشاہ حضرت انوسٹی گیشن ونگ دیر لوئیر کو قائم مقام سب ڈویژنل پولیس آفیسرشانگلہ تعینات کردیاہے۔ جبکہ ڈی ایس پی کاٹلنگ مردان خالد خان کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی سپیشل برانچ اور انسپکٹر عابد الرحمان سی سی پی پشاور کو تبدیل کرکے قائم مقام سب ڈویژنل پولیس آفیسرکاٹلنگ مردان لگادیا گیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -