میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ تعلیمی بورڈکے ناظم امتحانات پروفیسراحسان اللہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ اسماعیل خان مورخہ30اکتوبربروزجمعتہ المبارک کومیٹرک ضمنی امتحانات 2015ء کے نتائج کااعلان کررہاہے۔اس امتحان میں کل3509طلباء وطالبات نے شرکت کی۔جس میں سے کل 2214طلباء وطالبات پاس ہوئے۔اوریوں کامیابی کامجموعی تناسب 63%رہا۔طلباء وطالبات کی سہولت کی خاطربورڈہذاکی وساطت سے ڈی ایم سی کی وصولی کیلئے تین مراکزقائم کئے گئے ہیں جن میں سے ڈیرہ ‘پروآاورکلاچی سے ملحقہ علاقوں کے طلباء وطالبات گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نمبرچارڈیرہ اسماعیل خان سے پہاڑپورسرکل کے طلباء وطالبات گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑپورسے جب کہ ٹانک اورجنوبی وزیرستان سے ملحقہ علاقوں کے طلباء وطالبات گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبرایک ٹانک سے اپنی ڈی ایم سی وصول کرسکیں گے۔رزلٹ گزٹ کی کاپی مورخہ30اکتوبربروزجمعتہ المبارک کوبورڈہذاسے وصول کی جاسکتی ہیں نیزیہ رزلٹ ڈیرہ بورڈکی ویب سائٹwww.bisedik.edu.pkسے بھی معلوم کیاجاسکے گا۔