لکی مروت ،سرچ آپریشن میں 4 مطلوب افراد گرفتار

لکی مروت ،سرچ آپریشن میں 4 مطلوب افراد گرفتار

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران چار مطلوب افراد گرفتار کرلئے ڈی پی او علی اکبر کی نگرانی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے ختم کردیئے اور مختلف مقدمات میں چار مفرور دھر لئے یہاں ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ ضلع بھر میں قانون شکنوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ تھانوں کی حدود میں مطلوب ملزمان اور اشتہاری مجرموں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں قانون کی گرفت میں لائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -