، مانگا منڈی ، ویگن اور کیری ڈبہ کے مابین تصادم ، 7افراد جاں بحق ، 8زخمی

، مانگا منڈی ، ویگن اور کیری ڈبہ کے مابین تصادم ، 7افراد جاں بحق ، 8زخمی

  

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)خوفناک ٹیوٹا ویگن اور کیری ڈبہ کے تصادم میں 7افراد جاں بحق 8افراد شیدید زخمی دوسرے حادثہ میں سڑک کراس کرتے ہوئے 40 سالہ شخص کے اوپرٹرک چڑھ گیا عمر فاروق موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اوریگا فیکٹری شامکی بھٹیاں ملتان روڈ پر فیکٹری میں ملازمت کرنے والے ٹیوٹا ویگن پرلاہور سے سوار ہوکر فیکٹری کی طرف آرہے تھے تھانہ پولیس کے سب انسپکٹر عبدالستار اے ایس آئی ذوالفقار موقع پر پہنچ گئے موقع پر جاں بحق ہونے والے 4افراد کی لاشوں کو تھانے لے آئے موقع پر عوام اور یگا فیکٹری کے ملازموں نے اپنی مدد آپ کے تحت تقریباً12افراد زخمیوں کو جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا مگر زیادہ خون بہہ جانے اور پولیس کے دیر سے پہنچے پر اور زخمیوں کو جناح ہسپتال دیر سے لے جانے کی وجہ سے 3افراد ہسپتال جاکر جاں بحق ہو گئے پولیس والوں اور عینی شاہدوں نے بتایا کہ ٹیوٹا ویگن LER:545جوکہ لاہور کی طرف سے اوریگا فیکٹری کی طرف آرہی تھی ٹیوٹا ویگن میں 15افراد سوار تھے اس کا اچانک ٹائر پھٹ گیا سڑک کو کراس کرکے دوسری طرف کیری ڈبہ نمبر LEK:4545کے ساتھ جا ٹکراگیا بتایا گیا ہے کہ کیری ڈبہ ساہیوال سے اپنے رشتہ داروں کو ملنے کیلئے شیخوپورہ جا رہے تھے کیری ڈبہ میں تقریباً8افراد سوار تھے جس کے نتیجہ میں ٹیوٹا ویگن کا ڈرائیور امجدعلی پرویز اور فیکٹری کے ملازم رب نواز ،علی اعجاز ،محمد ناصراور کیری ڈبہ میں سوار 70سالہ فقیر حسین ،محمد عامر،محمد عارف،عابد حسین جاں بحق ہو گئے زخمیوں میں جو جناح ہسپتال میں 3افراد کی حالت خطرے میں بتائی گئی حمیراں بی بی،نعمان،محمد محسن،عبدالجبار،صفیہ بی بی،محسن علی وغیرہ شامل ہیں جان بحق ہونے والوں کی عمریں تقریباً25سال سے لیکر35سال بتائی گئیں ہیں صرف ایک با با فقیر حسین 70سالہ ہے دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ گاڑیوں کے شیشے دروازے توڑ کر مسافروں کو باہر نکالا گیا ٹریفک کا نظام تقریباً2گھنٹے تک درم برم رہا ہے ہر طرف چیچ وپکار ہی ہو رہی تھی جاں بحق ہونے والوں کے رشتہ دار شیخوپورہ سے مشتاق احمد ،نصیر احمد تھانہ مانگا منڈی پہنچ گئے اور ڈھاڑیں مار مار کر رورہے تھے اوریگا فیکٹری کے جاں بحق ہونے والے ملازمین کے لواحقین بھی تھانے پہنچ گئے۔

تصادم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -