مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ، اعجاز چوہدری

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ، اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستا ن تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز چوہدری، شبیر سیا ل ، نذیر احمد چوہان نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ اور فریب دیا ہے پولنگ ڈے پر پولیس مداخلت سے باز رہے اور الیکشن کمیشن کا عملہ اپنے فرائض دیانتدا ر ی سے انجا م دے (ن) لیگ اور پنجا ب پولیس طاقت کے ذریعے بلدیاتی الیکشن ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔ وہ گزشتہ روز پی پی 154اور پی پی 153کی مختلف یو نین کونسل ز 237 ,236,234,233,231,229، 224 ,225,میں انتخابی ریلیو ں اور جلسو ں سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پریونین کونسل 233قینچی امر سدھو سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہمایو ں لطیف رحمانی نے اپنے ساتھیو ں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کیا۔ اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری ، شبیر سیا ل اور نذیر چوہان نے کہا کہ الیکشن سے دو دن پہلے ییلو ٹیکسی سکیم کااجرا ر بد ترین دھاندلی کا مصنو بہ ہے اربو ں روپے ترقیا تی فنڈ ز جاری کر کے (ن) لیگ نے عوام کو سیا سی رشوت دینے کی ناکام کو شش کی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ لاہور کی عوام صاف پینے کے پانی ،سیویج ، صحت سمیت دیگر سہو لتوں سے آج بھی محروم ہیں ، لا ہو رکی عوام عمران خان سے بے پناہ محبت کر تے ہیں اور این اے 122میں لاہور کی عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کر دیا ہے ، 31اکتو بر کو تحریک انصاف کی فتح اور (ن) لیگ کی شکست کا سورج غروب ہو گا ۔