ایف آئی اے کے ہاتھوں سنگین جرائم میں ملوث 372 ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے ہاتھوں سنگین جرائم میں ملوث 372 ملزم گرفتار

  

لاہور(زاہد علی خان) ایف آئی اے نے سنگین جرائم میں ملوث 372ملزموں کوگرفتار کرلیاہے۔اس کی رپورٹ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھجوا دی گئی ہے۔وزیر داخلہ نے دوماہ قبل ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ پنجاب میں ایف آئی اے ان مفرور ملزمان اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کریں ۔جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ایک اجلاس طلب کیا جس میں کہا گیا کہ اہم مقدمات میں ملوث مفرورملزموں اوردیگر جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کیا جائے۔چنانچہ ایف آئی اے نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 372ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے روزنامہ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے گرفتاریوں کی تصدیق کی اوربتایا کہ ملزموں میں بنکنگ فراڈ ،انسانی سمگلر اوراہم مقدمات میں ملوث افراد شامل ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -