اغوا ہونیوالے3 انجینئرز کو جلد بازیاب کرایا جائے،دی انجینئرز پاکستان

اغوا ہونیوالے3 انجینئرز کو جلد بازیاب کرایا جائے،دی انجینئرز پاکستان

  

لاہو ر( کامرس رپورٹر)دی انجینئرز پاکستان نے بلوچستان سے 3انجینئر ز اور ان کے ڈرائیورکے اغوا ہونے پر تشو یش کا اظہا ر کر تے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلی بلو چستان عبدلمالک بلو چ سے اپیل کی ہے کہ اغوا ہو نے والے انجینئر ز کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے ۔گزشتہ روز اجلاس میں دی انجینئرزپاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹر ی اور پاکستان انسٹیٹیو ٹ آف کیمیکل انجیئرنگ کے جوائنٹ سیکرٹری اور ممبر سنٹرل کو نسل انسٹیٹیو ٹ آف پاکستان انجینئر سلیم اللہ سعید ،پاکستان انجینئرنگ کو نسل کے رہنماء و ایگزیکٹو ممبر اور ایف ای آئی ایس سی اے کے سینئر نائب صدرانجینئر سلطان محمو د میاں ، پاکستان انجیئرنگ کو نسل کے ایگزیکٹو ممبر انجینئرخالد رشید ، ممبر سنٹرل کو نسل دی انسٹیٹیو ٹ آف انجیئر نگ پاکستان انجینئرمحمد اعجاز ربانی ، تمغہ امتیاز پروفیسر ڈاکٹر علی ساجد ، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قر یشی اوروائس چیئر مین دی انسٹیٹیوٹ آف انجیئر نگ پاکستان انجینئرخالد بشیرنے گزشتہ روز پاکستان فورم میں خصو صی طو رپرانجینئرز کا پاکستان میں غیر محفو ظ ہونے پر دکھ کا اظہار کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ 30ستمبر کو عملہ سمیت بلو چستان میں کام کر رہے تھے کہ ان کو اغواء کر کے افغانستان بھیج دیا گیا انجینئر زمیں بادشاہ خان ، اسلم خان اور سدھیر احمد شامل ہیں جن کو تاحال بازیاب نہیں کروایا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -