یکہ غنڈ ،کارچوروں نے مقابلے کے دوران گاڑی چیک پوسٹ پر چڑھادی ، اہلکار شہید ، ملزمان فرار

یکہ غنڈ ،کارچوروں نے مقابلے کے دوران گاڑی چیک پوسٹ پر چڑھادی ، اہلکار شہید ، ...

  

 چارسدہ (بیورورپورٹ)یکہ غنڈ چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں اور کار سنیچر گروہ کے مابین دو طرفہ فائرنگ ۔ ملزمان نے پولیس اہلکار پر کار چڑھا کر شہید کر دیا۔ شہید پولیس اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کر دئیے گئے ۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او چارسدہ اور دیگر پولیس آفسران کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرو کے ایس ایچ او گل شید خان کے مطابق گزشتہ روز یکہ غنڈ چیک پوسٹ پر پولیس کانسٹیبل محمد فیاض دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران لیویز اہلکاروں نے سیٹھی بجا کر سفید ایکس ایل آئی موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا ۔ گاڑی کو روکنے کیلئے کانسٹیبل محمد فیاض نے اگے بڑھ کرپوزیشن سنبھالی مگر ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے پولیس اہلکار پر چڑھا کر ان کو شدید زخمی کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کیا۔ اس دوران پولیس اور ملزمان کے مابین دو طرفہ فائرنگ ہوئی ۔ بعد ازان ملزمان گاڑی سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ۔ دریں اثنا شہید پولیس اہلکار کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان سنڈا سر میں سپر دخا ک کیا گیا ۔ پولیس کی چاق وچوبند دستے نے شہید کی قبر کو سلامی دی ۔نماز جنازہ میں ڈی پی او چارسدہ شفیع اللہ خان ، ڈی ایس پیز گوہر خان ، رضا محمد خان اور دیگر پولیس آفسران نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -