زلزلہ سیاسی نہیں انسانی ہمدری کا مسئلہ ہے ،اکرم درانی

زلزلہ سیاسی نہیں انسانی ہمدری کا مسئلہ ہے ،اکرم درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیر گڑھ ( نا مہ نگار) وفا قی وزیرہاو سنگ وتعمیرات اور سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم خان درانی کہا ہے کہ حالیہ زلزلہ بہت بڑا قومی سانحہ ہے زلزلہ سیا سی نہیں انسانی ہمدردی کا مسلہ ہے سیاست سے با لاتر ہو کر زلزلہ زدگان کی امداد کرنا چا ہئے وفاقی اورصوبائی دونوں حکومتیں امدادی کا م کر رہی ہیں وزیر اعظم نے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے پیکج کا باقاعدہ اعلان کیا ہے مصیبت کی اس کھڑی میں متا ثرین زلزلہ اکیلے نہیں حکومتیں اور پو ری قوم ان کے ساتھ ہے پی ٹی آ ئی کی حکومت نے عوام کو بری طرح سے ما یو س کیا صوبے میں ڈھا ئی سالوں کے دوران کو ئی قابل زکر تر قیاتی منصوبہ شروع نہیں کیاگیا صوبہ خیبر پختون خوا کے فیصلے بنی گالہ میں ہو رے ہیں وزیر اعلیٰ بے اختیا رہیں عوام کو میرا امیر حیدر خان ہو تی اور پر ویز خٹک کی ادوار حکومت کی خدمات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کر نا چاہئے اور کا رگزار ی کی بنیا دپر جس کسی کاجتنا حق بنتا ہے ان کو اتنا ہی اختیا ردینا چا ہئے وہ گزشتہ روز دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیر گڑھ میں میڈیا کے مقامی نمائندوں کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سابق ایم این اے اور جے یو آ ئی ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم سابق سنیٹر صاحبذادہ خالد جان تحصیل تخت بھا ئی کے نا ظم ممتا ز علی خان مہمند جے یو آ ئی تحصیل تخت بھا ئی امیر حافضظ محمد سعید تحصیل کو نسلران حاجی محمد سعید،حاجی تازہ گل،مولانا انور خان اور حافظ احسان اور جے یو آ ئی کے کا رکنان بڑی تعداد میں مو جو دتھے انہوں نے کہا کہ احتساب ضرور ہو نا چاہئے مگر اصلا ح کی نیت سے ہو نا چا ہئے بطور سیا سی انتقام نہیں صوبہ خیبر پختون خوا میں جس انداز اور طریقہ سے احتساب کا عمل جا ری ہے اس سے ضرور یہ محسوس ہو رہا ہے کہ یہ احتساب نہیں سیا سی انتقام ہے جو سیا سی مخالفین سے لیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی والے سیا سی نا بالغ ہیں ترقیاتی فنڈز مسلسل لیپس ہو رہے ہیں ڈھائی سالوں کے دوران صوبے میں کو ئی قابل ذکر ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا عوام نے جس اُمید سے پی ٹی آ ئی کوو وٹ دیا تھا پی ٹی آ ئی اس اُمیدپر پو را نہ اُتر سکی انہوں نے کہا کہ میں سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہو تی کی دور حکومت میں اپو زیشن لیڈر تھا ہم ان امیر حیدر خان ہو تی کی حکومت کے ہر غیر ضروری کام پر اسمبلی کے فلو ر اور اسمبلی سے با ہر تعمیری تنقید کر رہے تھے اور ان کا ہا تھ روکتے اب بھی اپو زیشن کو پی ٹی آ ئی کو راہ راست پر لا نے کیلئے مثبت کردار ادا کر نا چاہئے اپوزیشن کاکا م حکومت کا قبلہ درست کر نا ہے جے یو آ ئی نے اپنے ارکان صوبا ئی اسمبلی کو بلا کر ان ٹاسک دیاہے اگراسی سے پی ٹی آ ئی حکومت کا اصلا ح نہ ہو سکا اور اگر اسی طر ح سے مسلہ نہیں سلجھ گیا تو پھر راست اقدام اٹھا نے سے بھی گریز نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ میں نے بنیا د رکھی اور امیر حیدر خان ہو تی نے اسی بنیا دپر کام کر کے صوبے میں تا ریخی ترقیاتی کا م کئے جس سے انکا ر ممکن نہیں لیکن بنیا دمیری رکھی ہو ئی تھی عوام کو فیصلہ کر تے وقت تینوں ادوار کی حکومت کی کا رگزاری کو سامنے رکھ کر مستقبل کا فیصلہ کر نا چا ہئے اور جس کا جتنا حق بنتا ہے اس اتنا اختیار دینا چا ہئے اس سے قبل وہ سابق سینئر صوبا ئی رحیم داد خان کے بڑے بھا ئی با بو کریم داد خان کی فا تحہ خوانی کیلئے ان رہا ئشگا ہ ہا تھیان ہا وس پر گئے مر حوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچا نے کیلئے فا تحہ خوانی اور ان کے ساتھ تعزیت کی اس موقع پر جے یو آ ئی کے ضلعی امیر اور سابق ایم این اے مو لانا محمد قاسم اور جے یو آ ئی کے دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے