نظام پور سول ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے آر ایچ سی کا درجہ دے دیا گیا

نظام پور سول ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے آر ایچ سی کا درجہ دے دیا گیا

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلعی ناظم لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ نظام پور سول ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے چالیس بستروں پر مشتمل آر ایچ سی کا درجہ دے دیا اور اس میں 24گھنٹے ایمرجنسی سروس شروع کردی نظام پور میں روڈوں کی تعمیر پانی بجلی اور تعلیم کے مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرلی اور 2018تک نظام پور سے ایک ماڈل شہر بنائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے نظام پور میں آمین زادہ کی رہائشگاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے ادریس خٹک ،تحصیل ناظم صادق خٹک، تحصیل نائب ناظم حمیداﷲ خان خٹک، تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر احسان خٹک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام سے جو وعدے الیکشن میں کئے تھے وہ پورے ہورہے ہیں موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کراکر اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرکے عوام کے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ہیں نظام پور آر ایچ سی کو اپ گریڈ کرکے چالیس بستروں پر مشتمل آر ایچ سی کا درجہ دینے کا اعلان کردیا اور آر ایچ سی میں 24گھنٹے ایمرجنسی سروس کے آغاز کا بھی اعلان کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -