نوشہرہ ،موٹر سائیکل چور گرفتار مسروقہ ،بائیک برآمد
نوشہرہ(بیورورپورٹ) پشاور کے رہائشی سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا موٹرسائیکل چور نوشہرہ کینٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ حاجی محمد سید اسماعیل شاہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی اورنگزیب ولد نور عالم نے تھانہ نوشہرہ کینٹ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں کسی ضروری کے سلسلے میں تاج محل ہوٹل حکیم آباد نوشہرہ آیاتھا اور اپنی موٹرسائیکل تاج محل ہوٹل کے باہر کھڑی کردی تھی جب کچھ دیر بعد واپس باہر نکلا تو میری موٹرسائیکل کسی نے چوری کی تھی جس پر نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ایس ایچ او نوشہرہ اسماعیل شاہ نے موٹرسائیکل چوری کی گرفتاری کیلئے اپنی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی ٹیم نے بروقت کامیاب کاروائی کے دوران موٹرسائیکل چور نعمان ولد شمس الرحمن سکنہ عاشور آباد خٹ کلے خورد نوشہرہ کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل اپنی تحویل میں لے لی جبکہ ملزم نے موٹرسائیکل چوری کا اعتراف کرلیا۔