تخت بھائی ،زلزلے سے متاثرہ دیوار گرنے سے 2 بچے شدید زخمی
تخت بھائی( نمائندہ پاکستان) حالیہ زلزلے سے متا ثرہ مکان کی دیوار آ گری ملبے کے نیچے آ کر دوبچے شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دونوں زخمیو ں کو فوری طبی مداد کیلئے ایم ایم سی مردان منتقل کر دیئے تفصیلات کے مطا بق بدھ کے روزسرحد کا لو نی اعظم کلے تخت بھائی میں حالیہ زلزلے سے غریب محنت کش عظیم خان کا مکا ن بری طرح متا ثر ہو گیا تھا بدھ کے روز متا ثرہ مکا ن کی دیوار اچانک زمین بو س ہو گئی اور ملبے تلے آ کر پہلے سے جسما نی معذور 10سالہ عدنان اور 13 سالہ سنبل شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکا ل کر فوری طبی امداد کیلئے ایم ایم سی مردان منتقل کر دیئے جہاں دونوں زخمیوں کی حالت تشویش نا ک بتا ئی جا تی ہے