ملاکنڈ کے متاثرین کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرینگے ،احمد علی باچا

ملاکنڈ کے متاثرین کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرینگے ،احمد علی باچا

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈکے ضلعی ناظم اعلیٰ سیدآحمدعلی شاہ باچانے کہاہے کہ جب تک مالاکنڈکے متاثرین زلزلہ زدگا ن کواپنے پاؤں پرکھڑانہیں کیااس وقت تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے ضلعی حکومت متاثرین کے ساتھ اس غم ودردمیں برابرکے شریک ہیں ان خیالات کااظہارسیدآحمدعلی شاہ باچا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیگی جب تک ہم نے متاثرین زلزلہ زدگان کواپنے پاؤں پرکھڑانہیں کیااس وقت تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم کوئی بھی کوتاہی کوبرداشت نہیں کریں گے اورسیاسی اختلافات کوپست پشت ڈال کرکے عوام کے بے لوث خدمت کریں گے انہوں نے کہاکہ اگرعوام عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے توپھرہم کواقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے کیونکہ عوام نے ہم کواپنے مسائل کوحل کرنے کیلئے منتخب کیاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -