مہمند ایجنسی ،متاثرہ سکول کے طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج

مہمند ایجنسی ،متاثرہ سکول کے طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، پنڈیالئی ہائی سکول کی زیر تعمیر عمارت کی دراڑیں چھپانے کے خلاف طلباء کا اعتراض و احتجاج۔ خاصہ دار اہلکاروں کا لاٹھی چارج۔ زلزلے سے عمارت میں دراڑیں آگئی ہے پلستر سے چھپا کر طلباء کی زندگی خطرے سے دوچار ہوگی۔ انکوائری کر کے معیاری تعمیر کی جائے۔ طلباء کا موقف۔ مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن تحصیل پنڈیالئی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کے زیر تعمیر عمارت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میٹرک کے طلباء نے احتجاج کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز پنڈیالئی میں مذکورہ سکلو کے زلزلے سے متاثرہ عمارت کی دراڑیں پلستر سے چھپانے پر طلباء نے اعتراض کرتے ہوئے روڈ پر احتجاج شروع کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ سکول کی بلڈنگ میں دراڑیں پڑنے سے خطرناک ہو چکا ہے۔ اب پلستر سے چھپا کر حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر طلباء کی زندگی سے نہ کھیلا جائے۔ مظاہرین پر خاصہ دار اہلکاروں نے لاٹھی چارج کر کے منتشر کر دیئے۔ طلباء نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کرنے اور پسماندہ تحصیل کے اہم ہائی سکول کی معیاری اور مضبوط تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔