تبدیلی کی جنگ جیتنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی‘چودھری سرور

تبدیلی کی جنگ جیتنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی‘چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کر پشن او ر ناکا م پا لیسوں میں ماضی کی تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے ‘ قومی خزانہ سے لوٹی دولت واپس لانے کا وعدہ کر نیوالے حکمرانوں نے خود لوٹ مار کا بازار ’’گرم ‘‘کر رکھا ہے‘ بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے لوگ سر کاری وسائل کو اپنی جاگیر سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں ‘عمران خان نے قوم کو شعور دیدیا ہے اب قوم پر فرض ہے وہ بلدیاتی انتخابات میں کر پشن ‘لوٹ مارُ مہنگائی اور بے روزگاری کا تحفہ دینے والے حکمرانوں کو مستر دکر دیں ‘تحر یک انصاف کو تبدیلی کی جنگ جیتنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی‘تحر یک انصاف کارکنوں کے قتل کے معاملے پر کسی صورت خاموش نہیں رہیگی بلکہ خون کے ایک ایک قطر ے کا حساب لیا جا ئیگا ۔ وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے این اے124‘128‘130سمیت دیگر حلقوں کی مختلف یونین کونسلوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘چےئر مین تحر یک انصاف کے ایڈ وئزر عبد العلیم خان‘اعجاز ڈیال ‘حاجی امداد حسین ‘عاطف چوہدری ‘اکبر خان ‘زبیر نیازی ‘میاں حماد اظہر اور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے بلدیاتی انتخابات ان کے آنیوالے دنوں میں مسائل کے حل کیلئے بہت اہم ہیں اس لیے عوام ووٹ صرف تحر یک انصاف کو دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -