چارسدہ ، سالاروں کا قافلہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سر گرمیوں کیلئے روانہ

چارسدہ ، سالاروں کا قافلہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سر گرمیوں کیلئے ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سالار خافظ عبدالرزا ق عابد لاکھوکی ہدایت پر حاجی دانشمند کی قیاد ت میں سالاروں کا قافلہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سر گرمیوں کیلئے روانہ ۔ جمعیت علمائے اسلام خیبر پختون خواہ کے تمام سالاروں کو بھی متاثرہ علاقوں میں فوری پہنچے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سالار حافظ عبدالرازق لاکھو نے صوبائی سالار عبدالوحید مروت اور معاون سالار حاجی دانشمند سے خیبر پختون خواہ میں زلزلے کے نقصانات اور متاثرین کے حوالے سے ضروری معلومات حاصل کئے ۔ انہوں نے تمام اضلاع کے سالاروں اور کارکنوں کو متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر پہنچنے اور امدادی سر گرمیاں شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ چارسدہ سے سالار حاجی دانشمند اور حاجی فضل منان کی قیادت میں امدادی ٹیم سوات ، ملاکنڈ ، دیر ، اپردیر اور دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے آج بروز جمعہ روانہ ہو گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -