استرزئی میں کم وزن آٹا بھرنے پر فلور ملز سربمہر

استرزئی میں کم وزن آٹا بھرنے پر فلور ملز سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ کا استرزئی میں واقع کلایہ فلور ملز پر چھاپہ‘ صفائی کی ناقص انتظامات اور تھیلوں میں کم وزن آٹا بھرنے پر فلور ملز کو سیل کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اے سی کوھاٹ محمد عمیر نے عوامی شکایات پر استرزئی میں واقع کلایہ فلور ملز پر اچانک چھاپہ مارا اور ملز کے اندر صفائی اور تھیلوں میں بھرے جانے والے آٹے کا وزن چیک کیا جو کم نکلا انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات اور تھیلوں میں کم وزن آٹا بھرنے پر فلور ملز کو سیل کر کے موقع پر موجود دو اہلکاران محمد شکیل اختر ولد منظور حسین سکنہ لیہ اور نوران گل ولد میران گل سکنہ رئیسان ھنگو کو گرفتار کر لیا۔