صوبائی حکومت محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے ،فوزیہ قصوری

صوبائی حکومت محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے ،فوزیہ قصوری

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے مرکزی راہنمافوزیہ قصوری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت محکمہ صحت کوترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیگی صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی کے جانب سے بٹ خیلہ ہسپتال کے دورے کے موقع پرہسپتال کے ایم ایس کے ساتھ ناروا،نازیبا اورغیراخلاقی رویہ استعمال کرنے پرپارٹی کے مرکزی چئیرمین عمران خان سے اس سلسلے میں بات کریں گے ان خیالات کااظہارفوزیہ قصوری نے گزشتہ روز بٹ خیلہ ہسپتال کے دورے کے موقع پرہڑتالی ملازمین کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیااس سے قبل انہوں نے زلزلے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت زلزلہ زدگان کی اباد کاری کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیگی کیونکہ عوام نے صوبائی حکومت کوتبدیلی کے نام پرووٹ دیاہے انشاء اللہ تبدیلی بھی صرف اورصرف تحریک انصاف لائی گئی اورمتاثرین زلزلہ زدگا ن کوتنہانہیں چھوڑی گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -