مردان کے متاثرین کے نقصانات کا جلد از الہ ہوگا ،ڈاکٹر عمران

مردان کے متاثرین کے نقصانات کا جلد از الہ ہوگا ،ڈاکٹر عمران

  

مردان ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ مردان میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے نقصانات کا ازالہ جلد ازجلد کیا جائیگا۔ اور جنکے مکانات گر گئے ہیں۔ اور جو لوگ وفات پاگئے ہیں انکے لواحقین کو امدادی رقم جلد سے جلد دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے اپنے دفتر میں حالیہ پیش آنیوالے زلزلے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مردان خان محمد کے علاوہ تحصیلدار ان اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی۔ کہ وہ آج شام پانچ بجے تک تمام نقصانات کی رپورٹ اور لواحقین کے نام اور انکے موبائل نمبرز مجھے پیش کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -