چارسدہ ،8 نادہندہ دیہات سمیت تجارتی مراکز کی بجلی منقطع

چارسدہ ،8 نادہندہ دیہات سمیت تجارتی مراکز کی بجلی منقطع

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف واپڈا کا کریک ڈاؤن ۔ حاجیانوں کلے ، کریٹ کلے ، جانس آباد ، نور گل بانڈہ ، کامران کلے ، ڈھکی ، زیم اور تجارتی مراکز کی بجلی کاٹ دی گئی ۔ نادہندہ گان سے لاکھوں روپے کی ریکوری ۔ صارفین نے نئے میٹروں اور کنکشن کیلئے فارم جمع کر ائے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای پشاور سرکل محمد خالد خان اورایکسین پیسکو چارسدہ ڈویژن محمد عارف خان کے خصو صی ہدایت پر ایس ڈی او عمرزئی سب ڈویژ ن احسان الدین خان کی نگرانی میں عمرزئی سب ڈویژن کے عملے نے بجلی چوروں اور نادہندہ گان کیخلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے متعدد دیہاتوں اور تجارتی مراکز کی بجلی کاٹ دی جن میں حاجیانوں کلے ، کریٹ کلے ، جانس آباد ، نور گل بانڈہ ، کامران کلے ، ڈھکی ، زیم اور متعدد تجارتی مراکز شامل ہیں ۔ اپریشن کے دوران درجنوں نادہندہ گان سے لاکھوں روپے ریکور کئے گئے جبکہ سینکڑوں صارفین نے نئے کنکشن کیلئے فارم جمع کرائے۔ اپریشن میں عمرزئی سب ڈویژن کے ایل ایس محمد آمین ،مقصود جان اور دیگر عملے نے بھی حصہ لیا ۔دوران اپریشن علاقے کے بااثر شخصیات نے ایس ڈی او عمرزئی احسان الدین خان کو بجلی چوری کی روک تھا م کیلئے ہر قسم کی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ایس ڈی او نے علاقہ مشران کی کاوشو ں کو سراہااور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بجلی کی بلا تعطل ترسیل کیلئے صارفین کا تعاون ضروری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -