بی بی فاطمہ اندھرا نے پی ایچ ڈی میں کامیابی کے ساتھ اپنے مکالے کا دفاع کیا

بی بی فاطمہ اندھرا نے پی ایچ ڈی میں کامیابی کے ساتھ اپنے مکالے کا دفاع کیا

  

مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیزکے دوسرے پی ایچ ڈی سکالر بی بی فاطمہ ۃالزہرہ نے کامیابی سے اپنے مکالے کا دفاع کیا۔ان کے مکالے کا موضوع 'امامِ رازی کی التفسیر الکبیرکا اردو ترجمہ،تحریج اور تحقیق ' تھا۔پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام خنیف ان کے نگران مقالہ تھے۔بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر یونیورسٹی آف پشاور تھے۔بی بی فاطمہ ۃالزہرہ نے آخر میں کامیابی سے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نیاز محمد ڈین فیکلٹی آف آرٹس ،پروفیسر ڈاکٹر سراک الاسلام خنیف، ڈاکٹر صالح الدین، دیگر فیکلٹی ممبران،پی ایچ ڈی سکالرز اور ڈائریکٹر اوریکس طارق محمود بھی موجود تھے۔یاد رہے کے بی بی فاطمہ ۃالزہرہ گورنمنٹ ڈگری کالج زیدہ صوابی کی پرنسپل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -