لکی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں اشتہاری سمیت 2 ہلاک

لکی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں اشتہاری سمیت 2 ہلاک

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)لکی مروت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ واقعات میں ایک اشتہاری مجرم سمیت دو افراد قتل کردیئے گئے مسماۃ گل بی بی سکنہ اعضر خیل نے درہ پیزو کے تھانہ شہید ہیبت علی خان میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے نجیب اللہ کے ہمراہ گاؤں کی ایک دکان سے سودا سلف خریدنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ راستے میں ملزمان ممنواز عطاء اللہ فضل قیوم اور ہدایت اللہ نے اپنے ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس سے نجیب اللہ زخمی ہوکر کر گر پڑے جبکہ انہوں نے قریبی دکان میں پناہ لے لی اس دوران ملزمان نے ان کی طرف دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا مدعیہ کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے اور جب وہ بیٹے نجیب اللہ کے پاس پہنچی تو وہ دم توڑ چکا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ نجیب اللہ اشتہاری مجرم تھا اور مقامی پولیس کو قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ترخہ بازی خیل علاقے میں مستورات کے تنازعے پر شمس الدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا جبکہ سرائے نورنگ کے تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک پولیس نے محب الرحمان کی مدعیت میں ملزم غلام جان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -