لکی سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی پنجاب میں فیکٹری لگانے کی منظوری

لکی سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی پنجاب میں فیکٹری لگانے کی منظوری

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان) لکی سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صوبہ پنجاب میں 2.3ملین ٹن گنجائش کے گرین فیلڈ سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کی بھی منظوری دی اس منصوبے پر تقریباً 200ملین ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2016کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کا امکان ہے اور 2018ء کی دوسری سہ ماہی میںآپریشنل ہوجائے گا یہاں حاصل ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق لکی سیمنٹ نے اپنے مقامی اور بین الاقوامی پراجیکٹس میں بھی نمایا ں پیش رفت کی ہے جس میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ، 660میگاواٹ کا سپرکریٹیکل کوئلے سے بجلی پیداکرنے والا منصوبہ، 50میگاواٹ کا ونڈ انرجی پراجیکٹ، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو پیزو پلانٹ سے بجلی کی فراہمی اور پیزو پلانٹ میں ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ جیسے منصوبے شامل ہیں اطلاعات کے مطابق لکی سیمنٹ نے -16 2015 کی پہلی سہ ماہی میں بعدازٹیکس2.968ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے جوپچھلے مالی سالی کے اس عرصے کے مقابلے میں11.2فیصد زیادہ ہے کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی کے 8.25روپے کے مقابلے میں 9.18 روپے رہی لکی سیمنٹ کا خالص سیلز ریونیو1.2فیصد کمی کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے10.47ارب روپے کے مقابلے میں 10.34ارب روپے رہاپہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کی مقامی فروخت11فیصدکے اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے0.97 ملین ٹن کے مقابلے میں1.07ملین ٹن رہی زیرِ جائزہ سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کا ایکسپورٹ سیلز ریونیو23.2فیصد کمی کے ساتھ پچھلے مالی سال کے 0.64ملین ٹن کے مقابلے میں 0.49 ملین ٹن رہا مصدقہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طورپر 30ستمبر 2015ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کو3.297بلین روپے کا خالص منافع ہو ا جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 13.81فیصد زیادہ ہے کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 8.96روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 10.20روپے ہوگئی ہے اس کے علاوہ لکی سیمنٹ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت صحت، تعلیم اور ماحول کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -