پنجاب میں زلزلہ سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین میں فی کس پانچ لاکھ روپے اداکردیئے گئے ہیں،پی ڈی ایم اے

پنجاب میں زلزلہ سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین میں فی کس پانچ لاکھ روپے ...

  

لاہور( اپنے خبر نگار سے )پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔ زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چکوال، ڈیرہ غازیخان، قصور، میانوالی اور سرگودھا سے ہے۔تفصیلات کے مطابق چکوال کے نسیم علی ، ڈی جی خان کی فاطمہ ، سرگودھا کی سمیراں بی بی ، قصور کے محمد اسحاق اور میانوالی کے محمد اقبال کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ نے حکومتی نمائندوں کے ہمراہ دے دیئے ہیں جبکہ زلزلہ سے 82 افراد شدید زخمی ہوئے جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -