،ریلوے انتظامیہ نے بزنس ایکسپریس ٹرین کا انتظام سنبھال لیا ،کرایہ نامہ بھی جاری

،ریلوے انتظامیہ نے بزنس ایکسپریس ٹرین کا انتظام سنبھال لیا ،کرایہ نامہ بھی ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے انتظامیہ نے لاہور اورکراچی کے درمیان چلنے والی بزنس ایکسپریس ٹرین( 303UP ،304 DN)کا انتظام سنبھالنے کے بعد اے سی بزنس کا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے۔پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کاکرایہ لاہور سے خانیوال 1250روپے ، لاہور سے رحیم یارخان 2500روپے، لاہور سے روہڑی 2800روپے، لاہور سے حیدرآباد 3930 روپے ، لاہور سے کراچی 4410روپے ہوگاجبکہ خانیوال سے رحیم یارخان1430روپے ، خانیوال سے روہڑی 2100روپے، خانیوال سے حیدرآباد 2800 روپے،خانیوال سے کراچی 3630روپے، رحیم یارخان سے روہڑی 760روپے، رحیم یارخان سے حیدرآباد1730روپے ، رحیم یارخان سے کراچی2500روپے، روہڑی سے حیدرآباد1250روپے ، روہڑی سے کراچی 1730روپے اور حیدرآباد سے کراچی 400روپے ہوگا۔دریں اثناء ریلوے کے زیرانتظام پہلی بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور کے لیے جمعرات کی سہ پہر روانہ ہوگئی، جو آج (جمعہ ) صبح 9بجے لاہور اور کراچی پہنچے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -