ہائیکورٹ میں جدید آلات سے آراستہ سکیورٹی سکریننگ روم کا افتتاح

ہائیکورٹ میں جدید آلات سے آراستہ سکیورٹی سکریننگ روم کا افتتاح

  

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے عدالت عالیہ میں جدید سکیورٹی آلات سے آراستہ سکیورٹی سکریننگ روم کا گزشتہ روز افتتاح کردیا۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس سید منصو ر علی شاہ، مسٹر جسٹس یاور علی، مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان اور مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ سمیت دیگر فاضل جج صاحبان، لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی، رجسٹرار طارق افتخار احمد، عدالت عالیہ کے افسران اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فاضل چیف جسٹس اور جج صاحبان نے سکریننگ روم میں نصب آلات کا معائنہ کیا۔ سکریننگ رو م میں واک تھرو گیٹس، بیگ سکینرز، میٹل ڈیٹکٹرز اور سکیورٹی کیمروں سمیت دیگر آلات نصب ہیں۔ وکلاء نے سکریننگ روم کے قیام کوعدالت عالیہ کی سکیورٹی میں اہم اقدام قرار دیا ہے۔

افتتاح

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -