ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو خواجہ حسان کی بلامقابلہ چیئرمین یونین کونسل جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا

ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو خواجہ حسان کی بلامقابلہ چیئرمین یونین کونسل جیت ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کومسلم لیگ (ن)کے راہنما خواجہ احمد حسان کی بلامقابلہ چیئرمین یونین کونسل جیت کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔مسٹرجسٹس شاہد کریم کے روبرو درخواست گزار عزیز مسعود کے وکیل شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 27 کے تحت سرکاری عہدے سے استعفیٰ دینے کے 2 سال بعد تک کوئی بھی شخص عوامی عہدے کا اہل نہیں ہے ،عدالتی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو خواجہ احمد حسان کی جیت کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکا جائے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ،درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔ خواجہ احمد حسان کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے پاس یہ عہدہ اعزازی تھا انہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے کوئی مراعات حاصل نہیں کیں۔

نوٹیفکیشن

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -