ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبہ کی جاری تعمیر پرحکم امتناعی ختم

ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبہ کی جاری تعمیر پرحکم امتناعی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے منصوبے کی تعمیر پر جاری حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو منصوبے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کے روبرو پنجاب حکومت کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں بجلی کی قلت ہے جس کے خاتمے کے لئے حکومت بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں 660 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے پر عدالتی حکم امتناعی کے باعث کام روک دیا گیا ہے جس سے یہ منصوبہ بروقت مکمل نہیں ہوگا۔ عدالت نے حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے حکومت کو منصوبے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔
حلم امتناعی