عوام مسلم لیگ ن کو ہی محب وطن جماعت سمجھتے ہیں، قیصر سندھو

عوام مسلم لیگ ن کو ہی محب وطن جماعت سمجھتے ہیں، قیصر سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر سندھو ایم پی اے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کررہے ہیں۔ مخالفین کے پاس کوئی واضح ایجنڈہ نہیں ہے ان کی سیاست کا دارو مدار محض الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کو محب وطن جماعت کے طور پر جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کے خصوصی تعاون سے پل شاہ دولا سے لیکر سادھو کی تک کارپوریٹ سڑک اسی ہفتے تعمیر شروع ہو جائے گی جس پر 15کروڑ لاگت آئے گی انہوں نے کہ ہم اپنے علاقے کو پیرس جیسا ماحول دیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے کئی بار ملکی مفاد کی خاطر ایوان اقتدار کو بھی ٹھوکر ماری ہے لیکن ہر مرتبہ اللہ کے فضل وکرم اور عوام کی بے لوث محبت کی وجہ سے مسلم لیگ ن پہلے سے بڑھ کر اقتدار میں آئی ہے اور اس نے عوام دوست پالیسیاں اپنائی ہیں، یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کا نشان ہی کامیابی کا نشان تصور ہوتا ہے۔