بلدیاتی انتخابات میں فیصلہ تبدیلی کے حق میں آئیگا ،میاں محمودالر شید

بلدیاتی انتخابات میں فیصلہ تبدیلی کے حق میں آئیگا ،میاں محمودالر شید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کا فیصلہ تبدیلی کے حق میں اور حکو مت کے خلاف آئیگا ‘(ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھونس او ر دھاندلی سے کا میابی حاصل کر نا چاہتی ہے مگر شکست انکا مقد ر بن چکی ہے ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے شیر نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اور لوگ غربت کے ہاتھو ں مجبور ہو کر خود کشیا ں کر رہے ہیں پوری قوم کومقروض بنانے کا ریکارڈبھی قائم کر دیا ہے ، 31اکتو بر کو بلدیا تی انتخابات میں عوام شیر کو بلے ما ر مار کے سیا سی مید ان سے نکال باہر پھینکیں گے کیو نکہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے وعدے تو بہت سے کیے ہیں مگر ان پر آج تک عمل نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے عوام موجودہ حکمرانوں کو کسی بھی صورت بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ عوام جانتے ہیں کہ تحر یک انصاف ہی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر تر قی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔
محمودالر شید