تمام علاقائی بیوروز اپنی کارکردگی بہتربنائیں،چیئرمین نیب

تمام علاقائی بیوروز اپنی کارکردگی بہتربنائیں،چیئرمین نیب

  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے ایک اجلاس میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے تمام علاقائی بیوروز کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جزوی مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر نیب کے تمام بیوروز کی 2015ء کی تیسری سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے سینئر رکن نے بتایا کہ تمام علاقائی بیوروز کے سالانہ معائنہ کے لئے چیئرمین نیب کی ہدایت پر گزشتہ سال 2014ء میں چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ مذکورہ ٹیم نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کا سالانہ معائنہ کیا اور جزوی مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر تمام علاقائی بیوروز کی خوبیوں اور خامیوں کو اجاگر کیا۔ چیئرمین نیب نے چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے معائنہ کی بنیاد پر معلومات کے حصول کے لئے سالانہ معائنہ کے آخری مرحلہ میں تمام علاقائی بیوروز کے دفاتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام علاقائی بیوروز کے تمام اہلکاروں کو مزید ہوشیاری اور تندہی سے کام کرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ سالوں میں ملک بھر سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ان کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے سینئر ممبر نے پریزنٹیشن دی اور کہا کہ نیب کے ہر علاقائی بیورو کی جزوی مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر آپریشنل کارکردگی انڈیکس کا جائزہ لیا گیا جس کی گزشتہ سال منظوری دی گئی تھی۔ نیب کے متعلقہ علاقائی بیوروز کی رائے اور گزشڈتہ سال کے معائنے کی بنیاد پر اس میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔ انہوں نے معائنہ سے متعلق چیئرمین نیب کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر معیاری گریڈنگ کا جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔ اس گریڈنگ سسٹم کے تحت تمام علاقائیت بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے یکساں معیار اختیار کیا گیا ہے۔ 80 فیصد نمبر حاصل کرنے پر شاندار/بہترین، 60 فیصد سے 79 فیصد پر بہت اچھا، 40 فیصد سے 49 فیصد پر اچھا اور 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے پر اوسط سے کم کارکردگی سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت کام کو نمٹانے کے لئے اوقات کا تعین کیا گیا ہے۔ مقدمات کو شکایات کی جانچ پڑتال سے انکوائری اور انوسٹی گیشن زیادہ سے زیادہ اور احتساب عدالت میں بھیجنے کے لئے زیادہ سے زیادہ دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔ دس سال کے طویل عرصہ کے بعد بدلتے ہوئے معاشی، سماجی اور ٹیکنالوجی کے حقائق کے تناظر کے علاوہ نیب کے علاقائی بیوروز کی کارکردگی کی مزید بہتری کے لئے قانون پر عمل درآمد کے ذریعے اہداف کے حصول کے لئے یکساں اور معیاری نظام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ نیب کے علاقائی بیوروز اس کا اہم جزو ہیں جو شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، تفتیش اور عدالت میں مقدمات کی سماعت اور اپیلٹ مرحلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر جزوی مقدار گریڈنگ نظام پر عمل کرتے ہوئے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی تیسری سہ ماہی کی کارکردگی کے اعداد و شمار مرتب کئے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال سے بہت بہتر ہیں۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مزید ہوشیاری اور تندہی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے سینئر ممبر کو ہدایت کی کہ جزوی معیاری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر تمام علاقائی بیوروز کی سہ ماہی کارکردگی کے جائزہ کے نتائج ان کو بھیجے جائیں اور انہوں نے 2015ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -