صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے وفاق سے تعاون کرے،نبیرہ عندلیب نعیمی

صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے وفاق سے تعاون کرے،نبیرہ عندلیب نعیمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے ریلیف پیکج کااعلان خوش آئند بات ہے ۔تاہم متاثرین کی جلد بحالی کے لئے مزید اقدامات کرناہوں گے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دین اسلام اپنے ماننے والوں کو انسانیت سے ہمدردی کادرس دیتاہے۔ وفاقی حکومت کے ساتھ متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرے۔قدرتی آفات سے نبرد آزماہونے کیلئے اتحاد واتفاق کاراستہ اختیارکرناہوگا۔عوام کو مصائب سے نجات دلانے کیلئے ،صوبائی حکومتوں اور وفاق کو ملکر چلنا ہو گا ۔عوام کی حفاظت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر پوری قوم افسردہ ہے۔

نبیرہ عندلیب نعیمی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -