شرافت پرمبنی سیاست اور علاقائی مسائل کا حل، منیس گروپ کی پہچان

شرافت پرمبنی سیاست اور علاقائی مسائل کا حل، منیس گروپ کی پہچان

  

چوک میتلا(نمائندہ پاکستان)وزیر برائے سپیشل ایجو کیشن آصف سعید خان منیس نے اپنے امیدواروں کے ہمراہ یو نین کو نسل 69اور یو نین کو نسل 68کے چکوک کا دورہ کیا منیس گروپ میں شامل ہو نے والی برادریوں کو خوش آمدید کہا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وزیر برائے سپیشل ایجو کیشن آصف سعید خان منیس نے منیس گروپ کے امیدواروں کے ہمراہ یو سی 68اور یوسی 69کا دورہ کیا ۔دیگرچکوک میں دورے (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

کے دوران لوگوں سے مختصر خطاب کیا خطاب کے دوران منیس گروپ میں شمولیت اختیار کر نے والی برادریوں کو خوش آمدید کہا امیدوار چیئر مین مصباح اللہ خان ترین نے کہا کہ اپنے علاقے میں ہو نے والے ترقیاتی کام منیس گروپ کی ہی بدولت ہیں منیس گروپ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ترقیاتی کام منیس گروپ ہی علاقے میں کروائے گا امیدوار وائس چیئر مین غفور خا ں مغل نے لوگوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ منیس گروپ کی سیاست شرافت پر مبنی ہے اور منیس گروپ کے پینل میں رہ کر علاقے کے مسائل حل کریں گے۔ چک نمبر166 ڈبلیو بی میں اوڈ برادری گجر برادری وڑائچ برادری لوٹھڑ برادری چشتی برادری و دیگر برادریوں کی منیس گروپ میں شمولیت پر آصف سعید خان منیس نے شکریہ ادا کیا۔امیدوار چیئر مین چوہدری محمد اعظم نے کہا کہ منیس گروپ کی جیت ہماری جیت ہے علاقے کے ترقیاتی کام دئکھیں اور علاقے کی ترقی دیکھیں پھر آپ فیصلہ کریں کہ ووٹ کسے دینا ہے۔ علاقے کی ترقی صرف منیس گروپ کی وجہ سے ہی ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر خواجہ محمود با با خوشی محمد ارائیں لیاقت اعوان رانا ظفراللہ مختیا اخمد مغل نظام اللہ پاندہ رانا حبیب اللہ نذیر اوڈ اسحاق اوڈ ارشد گجر ارشاد کھچی جاوید جٹ محمد قاسم دولتانہ اللہ دتہ ریاض احمد کھو کھر منیر احمد جٹ شفیع جٹ ممتاز بندیشہ محمد منشا شبیر بٹ ڈاکٹر رانا محمد امجد یعقوب رندھاوا ڈاکٹر اطہر جاوید رانا سہیل احمد لوٹھڑ اقبال جائی شاہد چستی چوہدری عابد ارائیں حاجی غلام قادر گوندل ارشد گجر ادریس باجوہ سلطان ارائیں و سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

منیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -