بلدیاتی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر24افراد کیخلاف مقدمات درج
وہاڑی ، قطب پور،لودھراں ( بیورورپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
کی خلاف ورزی پر23 امیدواروں کے خلاف مقدمات درج 24امیدواروں کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کوریفرنس بھجوادیئے یہ بات ڈی ۔پی۔او وہاڑی صادق علی ڈوگرنے صحافیوں کوبتائی انہوں نے بتایاانتخابات میں سیکورٹی کے حوالہ سے ضلع پولیس کے علاوہ دیگراضلاع سے بھی4ایس ۔پی افسران کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری وہاڑی پہنچ چکی ہے۔ لوکل باڈی الیکشن 2015کے سلسلہ میں ڈی پی او اسد سرفراز خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے "4"مقدمات جس میں "2" 30بور،"1"رائفل 7mmاور "1"کاربین 12بورجبکہ "1"مقدمہ شرلی پٹاخے چلانے پر کیا گیا۔