جماعت اسلامی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کریگی، میاں مقصود احمد

جماعت اسلامی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کریگی، میاں ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) مامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ جماعت اسلامی انشاء اللہ 31اکتوبر کوپنجاب میں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کرتے ہوئے ایسے لوگوں کومنتخب کریں جواچھے کردار کے حامل اورحقیقی معنوں میں عوام کے ترجمان ہوں۔انہوں نے کہاکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اور ایسے لوگوں کوووٹ دیں جو مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہی حکمران پارٹی کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔مہنگائی کی شرح آسمان سے باتیں کررہی ہے۔عوام کوریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔حکمران عاقبت نااندیش پالیسیوں کے ذریعے عوام کے خون پسینے کی کمائی مختلف ٹیکسوں کی مد میں لوٹ رہے ہیں۔پاکستان کومسائلستان بنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی دووقت کی روٹی کوترس رہے ہیں۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ان کے مسائل میں مزیداضافہ ہوگا۔ حکومت اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق ملک سے مہنگائی کوختم کرے اورعوام کوریلیف دے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -