الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت محمود بسراکیخلاف ایک اورمقدمہ

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت محمود بسراء کے خلاف زیر دفعہ 188کے تحت ایک اور مقدمہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں بھی درج ،(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل ایجوکیشن سیکرٹری ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اور پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے امیدواران کونسلرز بھی شامل ،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری شوکت محمود بسراء سمیت عوامی اتحاد اور مسلم لیگ (ضیاء) کے چند امیدوارکونسلرز اور ان کے حامیوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے تھانہ سٹی ہارون آباد میں درج مقدمہ کے مطابق شوکت محمود بسراء نے عقیل احمد کالی،اختر خان عاکوکا اورپاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل ایجوکیشن سیکرٹری چوہدری معظم علی اور اپنے حامیوں کے ہمراہ وارڈ نمبر 6کے علاقہ میں موٹر سائیکلوں پر ریلی نکالتے ہوئے نعرے بازی کے اور ضابطہ اخلاق الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا دریں اثناء تھانہ سٹی میں ہی مسلم لیگ (ضیاء ) کے امیدواربرائے کونسلر مزمل حسین ،راؤ نعیم امجد ،میاں بشیر احمد سکھیرا ،زاہد رشید قاضی ،راؤ ندیم ،راؤ اخلاق،باؤ لیاقت ،ملک رشید ،راؤ جاوید اور ان کے حامیوں خلاف بھی انہی الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم اس سلسلہ میں تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی ہے ۔ چوہدری شوکت محمودبسراء نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوباز حکومت نے میرے خلاف مقدمات درج کر کے بھونڈی حرکت کی ہے یہ کلر حکومت ہے جو پولیس کو بطورملٹریڈ ونگ کے طور پر استعمال کر رہی ہے یہ مقدمہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہبازشریف کے منہ پرطمانچہ ہے ۔انتقامی کاروائی کرتے ہوئے جب اعجازا لحق وغیرہ نے دیکھا کہ ہم الیکشن ہار رہے ہیں تو بھونڈی حرکت کرتے ہوئے میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف پہلے تھانہ فورٹ عباس اور پھر تھانہ سٹی ہارون آباد میں دفعہ 188ایمپلی فائر ایکٹ کا مقدمہ درج کروا دیا گیا لیکن یہ بے وقوف ہیں ان کو یہ نہیں پتہ ہم جیلوں سے نہیں اور نہ ہی جھوٹے مقدمات سے ڈرتے ہیں ۔اگر کسی مائی کے لال میں جرات ہے تو مجھے گرفتار کرکے دکھائے نہ میں ضمانت کرواؤں گاکیونکہ اگر یہ مجھے جیل بھیجتے ہیں تو ان کا چہرہ قوم کے سامنے آئے گا ۔
شوکت بسرا