ٹاؤنز کو پٹرول پمپوں، سروس اسٹیشنز اور ورکشاپس میں ڈینگی بارے خصوصی سروے کرنیکا حکم

ٹاؤنز کو پٹرول پمپوں، سروس اسٹیشنز اور ورکشاپس میں ڈینگی بارے خصوصی سروے ...

  

ملتان (خبر نگار) چاروں ٹاؤنز کو اپنی اپنی حدود میں پٹرول پمپوں سروس اسٹیشنوں اور ورکشاپس میں ڈینگی کے حوالے سے خصوصی سروے کرنے اور اس کی تصاویر پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلعی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

حکومت کی طرف سے چاروں ٹاؤنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ اور خاتمے کی مہم کے تحت اپنی اپنی حدود میں واضع تمام پٹرول پمپوں، سروس اسٹیشنوں اور ورکشاپس کا خصوصی سروے کرکے ڈینگی لاروا سے متعلق انسپکشن کریں اور اس ضمنی میں تصویری رپورٹ بھی تیار کر کے روزانہ کی بنیاد پر بھجوائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -