بلدیاتی الیکشن پہلا مرحلہ، پولنگ عملہ کی تربیت مکمل، سامان کی ترسیل شروع

بلدیاتی الیکشن پہلا مرحلہ، پولنگ عملہ کی تربیت مکمل، سامان کی ترسیل شروع

  

وہاڑی، بہاولپور، لودھراں، قطب پور، کبیروالا، ہارون آباد(بیورورپورٹ، نمائندگان) جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل پولنگ ہوگی۔ انتخابی مہم آخری روز ووٹرز اور سپورٹرز کاجوش وخروش دیدنی تھا، پولنگ اسٹیشنوں پرتعینات عملہ کی تربیت مکمل، ساما کی ترسیل شروع کردی گئی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلع وہاڑی میں بلدیاتی الیکشن 2015 ؁ء کے پہلے مرحلہ میں 31اکتوبر کو ضلع وہاڑی کے 14لاکھ30ہزار696ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے ان میں مر ووٹرز کی تعداد 8لاکھ12ہزار109جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6لاکھ18ہزار 587ہے۔ ضلع کونسل وہاڑی کی105یونین کونسل میں کل ووٹرز کی تعداد 12لاکھ10ہزار447 ہے ان میں مرد ووٹرز 6لاکھ 89ہزار829جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد 5لاکھ20ہزار618ہے ضلع وہاڑی کی تین میونسپل کمیٹیوں وہاڑی ، میلسی اور بوریوالا کل 72وارڈز پر مشتمل ہیں جن میں وہاڑی کی24وارڈز، میلسی کی 12وارڈز اور بوریوالا کی کل36وارڈز ہیں میونسپل کمیٹیوں میں حق رائے دہی استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2لاکھ20ہزار249ہے ان میں خواتین ووٹرز کی تعداد 97ہزار969جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 22ہزار280ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلہ میں شامل ضلع وہاڑی میں پولنگ عملہ کی تربیت کے بعدالیکشن مٹیریل/بیلٹ پیپرزکی ترسیل کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے ضلع کی تینوں تحصیلوں وہاڑی۔بوریوالہ اورمیلسی کے ریٹرننگ آفیسرزکے حوالے یہ سامان کیاجارہاہے جہاں سے ضلع کے1085پولنگ اسٹیشن پرپہنچایاجائے گا۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول بہاولپور ریجن آصف انصاری نے ریجن بہاولپور کے تینوں اضلاع بہاولپور،رحیم یار خان، بہاولنگر کے ڈی ایس پی صاحبان اور دفتر کے تمام برانچز ہیڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹیز کا جائزہ لیا۔دوران میٹنگ ایس پی نے شرکاء سے بلدیاتی الیکشن2015ء کی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سر انجام دینے کی سختی سے ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملازم دوران ڈیوٹی کسی بھی انتخابی امیدوار کی حمایت کی کوشش نہ کرے۔ لودھراں ،قطب پور سے نمائندہ پاکستان، نامہ نگار کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خاں نے اپنے دفتر سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ131کتوبر کو ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلعی پولیس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔70یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئر مین سمیت تینوں تحصیلوں کی میونسپل کمیٹیوں کے لئے کل576پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔جن میںAکیٹگری کے121 اور Bکیٹگری کے455 پولنگ اسٹیشنز ہیں ۔ ان میں37 حساس ترین قرار دئیے گئے ہیں ۔ڈی پی او اسد سرفراز خاں نے کہا کہ2600 پولیس آفیسران اوراہلکاران تعینات کئے گئے ہیں۔ کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق موضع جودھپور میں بلدیاتی میدان سج گیا کانٹے دار مقابلہ ،پورے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ شروع امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔جودھپور یونین کونسل کے 6وارڈ بنائے گئے ہیں جودھپور میں سیاسی گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے اور ہر امیداوار خود کو عوام کا خدمت گزار ثابت کرنے میں پیش پیش ہے 19نومبر کے متوقع الیکشن میں چیئر مین کیلئے تین امیدواروں زبردست مقابلہ ہے چیئر مین کیلئے تین امیدواروں میں 2راجپوت برادری اور ایک کمبوہ برادری راجپوت برادری سے امیدوار راؤادریس خان اور راؤ سلیم بھولا اور کمبوہ برادری سے چوہدری اسحاق کمبوہ ہے۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے ،پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ،مرکزی رہنماؤں حاجی محمد یٰسین اور حاجی محمد سعید نے بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری روز نہایت پرجوش اور متحرک وفعال انداز سے کمپین کو آخری و حتمی مرحلے میں پہنچایا محمد اعجاز الحق سمیت مسلم لیگ (ضیاء) کے رہنماؤں نے منظم انداز سے حلقہ کے ووٹرز تک رسائی کے لیے اپنا پیغام پہنچانے کے لیے بھر پور کاوش کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -