سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا خواجہ علقمہ کا7روزہ جسمانی ریمانڈ

سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا خواجہ علقمہ کا7روزہ جسمانی ریمانڈ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) سپیشل جج احتساب عدالت ملتان محمداختر بہادر علی نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس میں کروڑوں روپے کے غبن کے الزام میں گرفتار سابق وائس چانسلر خواجہ محمد علقمہ کا7روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کردیا۔ قبل نیب کی جانب سے گزشتہ روز سابق وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی خواجہ علقمہ کوریمانڈ کیلئے سپیشل جج احتساب عدالت محمداختر بہادر علی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ سابق وائس چانسلر رجسٹرار یونیورسٹی ملک منیرحسین نے ٹینڈر مشتہر کئے بغیر منیراحمدنامی شہری کو لاہورمیں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام کی اجازت دی۔ حالانکہ سب کیمپس کے قیام کیلئے سنڈیکیٹ سے باقاعدہ منظوری ہی نہیں لی گئی۔ اس پرنیب کو مختلف ذرائع سے شکایات موصول ہوئیں۔ جسکی تفتیش کی گئی۔ جس میں ملزمان پر92کروڑ روپے سے زائد خورد برد ثابت ہوگئی۔لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم سے خورد برد کردہ رقم کی برآمدگی کی اجازت دی جائے۔ جس پرفاضل جج نے نیب کو استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر خواجہ علقمہ کا 7روزہ ریمانڈ جاری کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -