فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ناقص و مضر صحت اشیاء اور گندگی پر کھانے پینے کی معدد دکانیں سیل

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ناقص و مضر صحت اشیاء اور گندگی پر کھانے پینے کی معدد ...

  

 لاہو ر( کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں گزشتہ روزگلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹیم کے ہمرا ہ گڑھی شاہو میں واقع شوارما ٹائم ، پیس فاسٹ فوڈ ، امجد پان شاپ،چوہدری پان شاپ، سیالکوٹ سویٹس اورمسلم مارکیٹ، فیصل ٹاؤن میں واقع پیزا ٹوئنس، جٹ برادرزڈیری،حافظ سٹور ڈیری، کوکر ڈوکر اوربسم اللہ نان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ فیصل ٹاؤن میں واقع پیز اپیلس کو صفائی کی ناقص صورت حال گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے،ہدایات پر عمل نہ کرنے اورکیچپ میں سٹارچ کی موجودگی کی بنا پر سر بمہر کردیا۔ اسی طرح پیکو روڈ پر واقع زاہد سویٹ محل اورعلی ہجویری ملک شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیاجبکہ گڑھی شاہو میں واقع خلیفہ بلوچی سجی کو صفائی کی ناقص صورت حال اورواشنگ ایریا میں گندگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ پیکو روڈ پر واقع ڈوسے بیکر ز کو لائیو کچن میں واشنگ ایریا کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جوہر ٹاؤن میں واقع پیزا ونڈر کوورکرز کا میڈیکل کرائے بغیرکام کرنے،ضائع المیعاد بریڈ استعمال کرنے،کچن میں گندگی اور فریزرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اسی طرح رائیونڈ روڈ پر واقع ڈوگر سجی ہاؤس کوورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،سیوریج کا نظام نہ ہونے،برتن دھونے کے لیے غیر مناسب سہولت،ورکرز کا ہیڈ کورزاستعمال نہ کرنے،کاؤنٹر نصب نہ کرنے،کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ واپڈا ٹاؤن میں واقع فرائی چکس کومضر صحت میرینیشن پاؤڈر استعمال کرنے،پرانا استعمال شدہ تیل کئی مرتبہ استعمال کرنے اور استعمال شدہ تیل کے تلف کرنے کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح پی۔آئی۔اے روڈ پر واقع پیزا ایکپریس کوصفائی کی ناقص صورت حال، ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اورفریز ر کی صفائی کی خراب صورت حال کی وجہ سے سر بمہر کردیا اور اسی طرح کراچی پراٹھا رول کوبھی صفائی کی ناقص صورت حال،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اورفریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا جبکہ بسم اللہ قادری فاسٹ فوڈ کو فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال اور ورکنگ ایریا میں گندگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا ۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے گجو متہ میں واقع ڈیسنٹ کیچپ کوغیر میعاری کیچپ بنانے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے،ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال،نیلے رنگ کے کیمیکل والے ڈرمز استعمال کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے کینال بنک سکیم میں واقع مکہ ملک شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے چونگی سٹاپ پر واقع بسم اللہ برگر پوائنٹ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شاہدرہ میں واقع عوضہ فوڈ ز اوردوضہ فوڈز کو صفائی کی ناقص صورت حال،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ٹوٹے ہوئے فرش کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا جبکہ منیر سویٹس اور سلیم مرچ چکی پر موجود غیر میعاری فوڈ پراڈکٹس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے چاہ میراں روڈ پر واقع شبیر نان شاپ کو صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اوراسی طرح حسنین سویٹس اینڈ بیکرز کوپراڈکٹس پر مناسب لیبلنگ درج نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے کیکس اینڈ بیکس کو ضائع االمیعاد کیک فروخت کرنے جبکہ قصوری دہی بھلے کو صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -