بہار میں انتخابات ہارے تو پٹاخے پاکستان میں پھوٹیں گے ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی

بہار میں انتخابات ہارے تو پٹاخے پاکستان میں پھوٹیں گے ، بی جے پی رہنما کی ...
بہار میں انتخابات ہارے تو پٹاخے پاکستان میں پھوٹیں گے ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں نفرت کا پرچار کرنے والی بی جے پی نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ۔بھاتی سیاستدانوں نے انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان کارڈ کھیلنا شروع کر دیا ہے ،بہار میں ہونے والے انتخابات کا پانچویں میں سے ابھی دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے سیاستدانوں نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ۔بہار میں ہونے والے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر امیت شاکا کہنا تھا  کہ اگر غلطی سے بھی بہار میں انتخابات ہارے تو جیت اور ہار تو بہار میں ہو گی لیکن پٹاخے پاکستان میں پھوٹیں  گے  ۔اس کا کہنا تھا کہ واضح رہے کہ بی جے پی کی کارستانیوں کے باعث بھارت دنیا بھر میں بدنام ہو رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -