شریف برادران کو تاریخ او رقومی ثقافتی ورثے کی اہمیت کا کوئی احساس نہیں،عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف برادران کو تاریخی مقامات اور قومی ثقافتی ورثے سے کوئی سروکار نہیں ،وہ محض بڑے کمیشن والے منصوبے بنانا جانے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائت پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو تاریخ اور قومی ثقافتی ورثے کی اہمیت کا کوئی احساس نہیں ہے۔وہ لاہور کے تاریخی جی پی او کو بڑے کمیشن کیلئے گرا دیں گے ۔