جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت امدادی کیمپ قائم

جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت امدادی کیمپ قائم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت ضلع بھر میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، امدادی کیمپس پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی، نصیر آباد گلبرگ، واٹر پمپ دستگیر، 7 نمبر بس اسٹاپ ناظم آباد، الخدمت میت بس اسٹاپ ڈاکخانہ، نالہ اسٹاپ نیو کراچی، بورڈ آفس نارتھ ناظم آباد اور گلشن معمار گڈاپ وسطی میں لگائے ہیں۔ ان کیمپس میں زلزلہ زدگان کیلئے عوام غذائی اجناس، دودھ، کپڑے، کمبل اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء جمع کرا رہے ہیں جب کہ نقد رقوم اور عطیات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -