گھوٹکی ، ٹرک سے7 ہزار کلو گرام چرس برآمد ، ملزم گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گیان چند اسرانی کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈائریکٹر ایکسائز سکھر منیر زرداری نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس میں ایکسائز انسپکٹر حسین بخش لاڑک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں کموں شہید کے مقام پر ایک ٹرک پر چھاپہ مارا اور سات ہزار کلو گرام چرس برآمد کی اور ایک ملزم ایاز اللہ ولد مسافر کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ ایکسائز کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں سے ہم سندھ کو منشیات سے پاک کرنے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور صوبہ کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ۔