خاتون پر تشدد، سیکورٹی گارڈ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

خاتون پر تشدد، سیکورٹی گارڈ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز ملزمہ ریحانہ پر تشدد کرنیوالے ملزم اکبرکو عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا اور پولیس کو ملزمہ کا میڈیکل کراکر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ کلفٹن میں واقع شاپنگ مال میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم اکبر کو پولیس نے جمعرات کو مقامی عدالت میں پیش کیا، عدالت میں ملزم نے بیان دیا کہ ملزمہ ریحانہ ایک عادی چورہے،خاتون نے میرے منہ پر تھوکا اور گالیاں دیں،جس کے باعث جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اکبر خان پی کیو آر کا اہلکار اور نجی سیکورٹی کمپنی میں ملازم ہے،اس سے واقعہ کی مزید تفتیش کی جاررہی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزم کے بیان پر ریمارکس میں کہا کہ پولیس کی وردی پن رکھی تھی،اسی کاخیال رکھنا چاہیے تھااوراس اقدام سے خاتون کو دنیا بھر میں ہمدردی حاصل ہورہی ہے۔ عدالت نے ملزم کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور خاتون کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔