جوہری پروگرام بھارت کیخلاف دفاعی ہتھیار ہے ،عالمی طاقتیں پاکستان پر دباؤ نہ ڈالیں،اعزاز چوہدری

جوہری پروگرام بھارت کیخلاف دفاعی ہتھیار ہے ،عالمی طاقتیں پاکستان پر دباؤ نہ ...
جوہری پروگرام بھارت کیخلاف دفاعی ہتھیار ہے ،عالمی طاقتیں پاکستان پر دباؤ نہ ڈالیں،اعزاز چوہدری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ”ڈیفنس، ڈیٹرنس اینڈ سٹیبلیٹی ان ساؤتھ ایشیا‘ ‘کے نام سے ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ”عالمی طاقتوں کو بنیادی سلامتی کے مفاد پر سمجھوتے کیلئے غیر حقیقی مطالبات کرنے کے بجائے پاکستان کی کارروائیوں اور پالیسیوں کے نتائج پر غور کرنا چاہیے“۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستانی جارحیت کا سامنا ہے اور ہندوستان کی تمام اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان کی پالیسی خصوصیت کے ساتھ تحمل اور ذمہ دارانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے خطرناک، اشتعال انگیز اور کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن جیسی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے اور اسکی روایتی فوج بھی پاکستان مخالف بنائی جارہی ہے اس لئے پاکستان کا جوہری پروگرام ایک دفاعی ہتھیار ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -