بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اٹھانا جرم، پنجاب اور سندھ میں الگ الگ جرمانہ مقرر

بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اٹھانا جرم، پنجاب اور سندھ میں الگ الگ جرمانہ مقرر
بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اٹھانا جرم، پنجاب اور سندھ میں الگ الگ جرمانہ مقرر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن کے 200 میٹر قریب تک ووٹ مانگنا یا ووٹر کو مائل کرنا جرم قرار دیدیا گیا ہے تاہم سزاﺅں میں معاملے میں سندھ اور پنجاب کیلئے دوہرا معیار برتا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایک ہی جرم پر پنجاب میں کم جبکہ سندھ میں زیادہ سزا مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشن سے بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اٹھانا، نقصان پہنچانا جرم قرار دیا گیا ہے اور پنجاب میں اس جرم کے سرزد ہونے پر چھ ماہ قید اور 20 ہزار روپے تک جرمانہ جبکہ سندھ میں ایسا کرنے پر 6 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشن کے 100 میٹر تک انتخابی نشان، بینر یا جھنڈا لگانا بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -