صفدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب بدر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

صفدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب بدر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
صفدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب بدر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  

صفدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صفدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب بدر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بدر ایکسپریس لاہور سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ صفدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب اس کی تین بوگیاپٹڑی سے اتر گئیں۔ پٹریوں کے ٹریک سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔ حادثے کے بعد متعلقہ حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور پٹڑیوں کو ہٹا کر ریلوے ٹریک بحال کرنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -